مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کے ایک رسرچ ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ہندوستان سے زیادہ جوہری ہتھیارہیں۔سویڈن کے رسرچ ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس رسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری)نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس اسّی سے سو جبکہ پاکستان کے پاس نوّے سے ایک سو دس جوہری ہتھیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان دونوں ہی ممالک ملٹری مقاصد کے حصول کے لیے اپنے جوہری ہتھیار کے زخیروں میں اضافہ کر رہے ہیں۔سپری نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے ’بھارت اور پاکستان مسلسل ایسے نطام بنا رہے ہیں جس سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال اور ان کی توسیع ملٹری ضروریات کے لیے کی جا سکیں۔ امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان اور اسرائیل کے پاس کل ملاکر لگ بھگ انیس ہزار جوہری ہتھیار ہیں جبکہ سنہ دو ہزار گیارہ کے شروع میں اس کی تعداد بیس ہزار پانچ سو تیس تھی۔سویڈن کے ادارے کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی کل تعداد میں کمی روس اور امریکہ کے سبب ہوئی ہے۔ اس کی وجہ دونوں ممالک میں جوہری ہتھیار کم کرنے کا سٹارٹ نامی معاہدہ ہے۔
مہر نیوز/5 جون /2012 ء: سویڈن کے ایک رسرچ ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ہندوستان سے زیادہ جوہری ہتھیارہیں۔
News ID 1619307
آپ کا تبصرہ